کتاب: مشاجرات صحابہ اور سلف کا مؤقف - صفحہ 120
باہمی منازعات کو اجتھادکے دائرے میں سمجھتے ہوئے بحث وتمحیص کاموضوع بنانے اور عامۃ الناس کے سامنے ان کی حکایت بیان کرنے سے بھی اجتناب کرنا چاہیے، کیونکہ یہ طریقہ بالآخر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر حرف گیری طعن و تشنیع کا باعث بنتا ہے اور ان کے بارے میں بد گمانی و بد عقیدگی کا سبب بن جاتا ہے۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا تقدس اور عظمت تار تار ہو جاتی ہے ان سے عقیدت و محبت اور حسن ظن کی بجائے نفرت و سوء ظن پیدا ہو جاتاہے، قرن اول سے تاہنوز تمام اہل سنت کا یہی موقف رہا ہے اللہ سبحانہ و تعالی سے دعا ہے کہ ہمیں اسی پر قائم و دائم رکھے، اور تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت و مودت کی توفیق بخشے۔
ربنا اغفر لنا ولاخواننا الذین سبقونا بالإیمان ولا تجعل في قلوبنا غلا للذین اٰمنوا ربنا إنک رء وف رحیم۔
(امین یا رب العالمین)
ارشاد الحق اثری
تمت
٭٭٭