کتاب: مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں - صفحہ 25
رہنمائی حاصل کرکے کامیابی کے زینے پر قدم رکھ سکتا ہے اور خاندان کا سربراہ کیسے خاندان کی تربیت اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآمد ہوسکتا ہے؟
قارئین مندرجہ ذیل باتوں سے آگاہ رہیں:
یہ کتاب جید علمائے کرام کے ان فتاویٰ جا ت پر مشتمل ہے جن کا تعلق خاندانی مسائل سے ہے۔
اس میں عرب دنیا کے نامور علماء اور مفتیان کے فتاویٰ جات شامل کیے گئے ہیں جس کا ترجمہ وتخریج راقم الحروف نے کی ہے۔
چند فتاویٰ جات غیر عرب علماء کے ہیں جو ان سے باقاعدہ اجازت حاصل کرنے کے بعد درج کیے گئے ہیں۔
قدیم فتاویٰ جات سے بھی استفادہ کیا گیا ہے، مثلاً فتاویٰ ثنائیہ، فتاویٰ نذیریہ وغیرہ مگر ضرورت کے مطابق ان کی زبان سلیس اور سہل کی گئی ہے۔
بعض مقامات پر اضافہ جات شامل کتاب ہیں جو راقم الحروف نے تحریر کیے ہیں ان کی وضاحت(Star) لگاکر کر دی گئی ہے اور ان مقامات پر عبارت کی ابتداء ’’میں مترجم عرض کررہا ہوں۔۔۔‘‘سے ہوتی ہے تاکہ قارئین کے لیے معلومات خلط ملط نہ ہوں۔
اس کتاب میں شامل فتاویٰ جات مختلف دینی مجلات اور جرائد کی زینت بن چکے ہیں۔
اس کتاب کا اکثر حصہ ’’ہفت روزہ غزوہ‘‘ اور ’’جرار‘‘ میں قسط وار طبع ہوتارہا ہے۔
قرآنی آیات اور احادیث کی تخریج کی گئی ہے اور حدیث کے ایک تفصیلی حوالہ پر ہی اکتفا کیا گیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس کتاب کو میرے لیے، میرے اساتذہ، میرے والدین،ناشر اور تمام معاونین کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے،آمین۔
محمد اختر صدیق
28محرم 1432ھ
0300-8120862