کتاب: مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں - صفحہ 16
میں نکاح کی شروط، اولاد کی تربیت،میاں بیوی کے حقوق،والدین کی خدمت واطاعت،خاندانی مشکلات، ازدواجی زندگی کے مسائل، طلاق، خلع، عدت، ظہار اور وراثت کے متعلق فتاویٰ جات ذکر کیے گئے ہیں،جن کی روشنی میں ایک مضبوط اسلامی خاندانی نظام استوار کیاجاسکتا ہے۔
ہم اس کتاب کو طبع کرنے کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔ہم نے کوشش کی ہے کہ حسب ِ روایت علمی،تحقیقی اور طباعتی معیار کو قائم رکھا جائے۔اس کتاب میں شامل فتاویٰ جات میں سے بہت سے سوال وجواب ہفت روزہ غزوہ ہفت روزہ جرار اور دیگر دینی مجلات اور اخباروں کی زینت بن چکے ہیں۔قارئین کی دلچسپی اور افادہ عام کے پیش نظر ہم ان کو کتابی شکل میں شائع کررہ ہیں۔
اللہ سے دعا ہے اس کتاب کو خاندانی مشکلات کے حل میں معاون اور رہنما بنائے اور اسے میرے لیے، میرے والدین اساتذہ اوررفقائے کار کے لیے ذخیرہ آخرت بنائے۔آمین
محمد سرور عاصم