کتاب: مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں - صفحہ 15
کتاب: مسلمان خاندان اسلام کی آغوش میں
مصنف: محمد صدیق اختر
پبلیشر: مکتبہ اسلامیہ
ترجمہ:
عرض ناشر
انسان طبعی طور پر دوسروں کے ساتھ مل جل کر رہنا پسند کرتاہے او راکیلا زندگی بسر نہیں کرسکتا۔ دنیا کا کوئی بھی معاشرہ چاہے بڑا ہویا چھوٹا، مختلف انسانی کرداروں پر مشتمل ہوتا ہے جس میں ہرانسان اپنے اہل وعیال، ماں باپ،عزیزواقارب اور دوست واحباب کے ساتھ شب وروز بسر کرتا ہے تاکہ مصائب ومشکلات میں ایک دوسرے کا تعاون اور فرحت وسرور کے لمحات میں ایک دوسرے کی خوشیوں میں شامل ہوکراجتماعی زندگی کا لطف اٹھایا جاسکے۔کوئی انسان تن تنہا خوش بختی اور کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا۔
افراد سے خاندان تشکیل پاتا ہے اور خاندانوں سے معاشرہ معرض وجود میں آتا ہے۔ایک اسلامی معاشرے کے قیام کے لیے اسلامی خاندانوں کا وجود بنیادی حیثیت کا حامل ہے۔ اسلامی خاندانی نظام کے تحت شریعت نے خاندان کے سربراہ کو اپنے ماتحت افراد کا نگران مقرر کیاہے،جس سے اس کی ذمہ داری کے متعلق سوال کیاجائے گا اور ماتحت افراد سے بھی ان کے حقوق وفرائض کا حساب وکتاب لیاجائے گا۔
حقوق وفرائض کی ادائیگی اور اپنی ذمہ داری سے عہدہ برآء ہوتے ہوئے کئی قسم کی پیچیدگیاں اور مشکلات جنم لیتی ہیں اور بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جن کا حل شریعت نے انتہائی احسن انداز میں پیش کیا ہے،مگر ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم شرعی تعلیمات سے آگاہی نہ رکھنے کی بناء پر ان کا صحیح حل تلاش کرنے اور دینی تعلیمات کی روشنی میں افراد خانہ کی رہنمائی سے قاصر رہتے ہیں۔
یہ کتاب اس لحاظ سے انتہائی اہم ہے کہ اس میں علمائے عرب وعجم کے فتاویٰ جات کی روشنی میں خاندانی مسائل کا حل خوبصورت پیرائے میں بیان کیاگیا ہے۔ عربی فتاویٰ جات کا ترجمہ برادرم محمد اختر صدیق نے کیاہے اور کتاب کو ترتیب بھی انہوں نے ہی دیا ہے اور اس