کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 84
والوں پر رحم فرمائے اور ان شاء اللہ ہم بھی تمہارے ساتھ ملنے والے ہیں۔‘‘
((السلام علیکم أهل الدیار من المؤمنین والمسلمین، وإنا إن شاء اللّٰه للاحقون أسأل اللّٰه لنا ولکم العافیة)) [1]
’’اے مومن اور مسلمان گھر والوں تم پر سلامتی ہو اور ان شاء اللہ ہم بھی ملنے والے ہیں۔میں اللہ تعالیٰ سےاپنے اورتمہارے لئے عافیت کا طلب گار ہوں۔‘‘
7۔قبر کو بے حرمتی سے بچایا جائے
عن أبی مرثد الغنوی قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : ((لا تجلسوا علی القبور ولا تصلوا إلیها)) [2]
’’ابو مرثد الغنوی روایت کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قبروں پر نہ بیٹھو اور نہ ان کی طرف منہ کر کے نماز پڑھو۔‘‘
وعن جابر قال: سمعت النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم : ((نهی أن يقعد علی القبر أو أن یجصص ویبنی علیه)) [3]
’’حضرت جابر روایت کرتے ہیں میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو قبر پر بیٹھنے، پکا کرنے اور اس پر عمارت بنانے سے منع کرتے ہوئے سنا ہے۔‘‘
ایک روایت میں ہے :
((نهی رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم أن تجصص القبور وأن یکتب علیها وأن یبنی علیها وأن توطأ)) [4]
[1] صحیح مسلم: 975، ابن ماجه: 547
[2] صحیح مسلم: 972، ابو داؤد: 3229، ترمذی: 1055
[3] صحیح مسلم:970، ابو داؤد: 3225، ابن ماجه:1562
[4] جامع الترمذی:1058