کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 82
رجلا يوما واحدا جاز [1]
’’حسن نے فرمایا: جو فوت ہو جائے اور اس کے ذمہ روزے ہوں۔اگر اس کی طرف سے تیس آدمی ایک دن میں روزہ رکھیں تو یہ جائز ہے۔‘‘
قبر کی زیارت اور اس کے لئے دعا
عن بریدة قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم : ((نهیتکم عن ثلاث وأنا أمرکم بهن، نهیتکم عن زیارة القبور فزوروها، فإن فی زیارتها تذکرة ... الحديث)) [2]
’’حضرت بریدہ سے مروی ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہیں تین باتوں سے منع کیا کرتا تھا اب تمہیں ان کا حکم دیتا ہوں۔میں تمہیں قبروں کی زیارت سے روکتا تھا۔اب تم ان کی زیارت کیا کرو۔یقیناً ان کی زیارت میں نصیحت ہے۔‘‘
ایک حدیث کے الفاظ یوں ہیں:
((فزوروا القبور فإنها تذکر بالموت)) [3]
’’قبروں کی زیارت کیا کرو یہ موت کی یاد دلاتی ہے۔‘‘
وفی روایة: ((فإن لکم فیها عبرة ))
(حاکم: 1/375 امام ذھبی نے صحیح کہا اور موافقت کی ہے)
’’بے شک تمہارے لئے اس میں عبرت ہے۔‘‘
وفی روایة: ((فإنه يرق القلب وتدمع العین، وتذکر الآخرة)) [4]
[1] فتح الباری:4/226
[2] سنن أبوداؤد:3698،کتاب الأشربة، النسائی:4/89
[3] صحیح مسلم :2/ 671، 976، ابو داؤد :3234، ترمذی: 1060
[4] فتح الباری: 3/177