کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 8
آغوش میں تربیت پاتےتھے اور اسلامی شعائر کی پابندی کا درس لیتے تھے۔مگر اب خواتین کے اندر دینی سے دوری اور مغربی تہذیب کے سرایت کر جانے سے بحیثیت ایک مسلمان قوم کے ہماری تباہی کا خطرہ عروج پر پہنچ رہا ہے اور یہ بات بہت باعث تشویش ہے کہ اگر ماں کی گود بھی بے دینی اور بے راہ رَوی سے محفوظ نہ رہی تو بچوں کے دین کی حفاظت اور ان کی معیاری تربیت کیسے ہو گی؟ برادرِ عزیز پروفیسر مولانا مرزا عمران حیدر صاحب نے موجودہ دور کی اس ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے خواتین کی اصلاح کے جذبے کے تحت اس اَہم موضوع پر قلم اُٹھایا اور قرآن وسنت کی روشنی میں ان اُمور کی نشاندہی کی ہے جو ان کے دنیوی و اُخروی نجات کا ضامن بن سکتے ہیں اور ساتھ ہی ان اُمور کو بیان کر دیا ہے جو ان کے لئے دنیا و آخرت میں ذلت و عذاب کا سبب بن سکتے ہیں۔ دعا ہے کہ رب کریم مولف کی اس خدمت جلیلہ کو قبول فرمائے ،اُمت کے لئے نفع مند بنائے اور ان کے لیے زاد آخرت بنائے۔آمین پروفیسر (مولانا) شاہ عماد الدین محمد ہاشمی پرنسپل ایف جی ڈگری کالج اٹک کینٹ