کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 71
((التلبینة مجمّة لفؤاد المریض، تذهب ببعض الحزن)) [1]
’’ تلبینہ دل کو تقویت دیتا اور غم کو کم کر دیتا ہے۔‘‘
میت کے گھر والوں کے لئے کھانا تیار کرنے کی حکمت یہ ہے کہ ایک تو وہ غم کی وجہ سے کھانا تیار نہیں کر سکتے دوسرا ایسا عمدہ کھانا ہو جو ان کے ڈھارس بندھانے اور غم ہلکا کرنے میں معاون ہو۔یہ کھانا صرف اہل خانہ کے لئے ہے۔تعزیت کے لئے آنے والوں، محلہ داروں یا برادری کے لئے نہیں ہے۔قرب و جوار میں سے یا رشتہ داروں میں سے جو بھی طاقت رکھتا ہو کھانا تیار کرے۔یہ کسی مخصوص رشتے کے لئے خاص نہیں ہے۔
فوتگی پر لواحقین کے لئے کرنے کے کام
1۔نوحہ اور بین سے بچنا چاہئے
عن عبد اللّٰه قال: قال النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم :((لیس منا من ضرب الخدود وشق الجیوب ودعا بدعوی الجاهلیة)) [2]
’’جس نے رخساروں کو پیٹا، گریبان پھاڑا اور جاہلیت کی طرح واویلا کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے۔‘‘
لیس منا کا مطلب ہے۔اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں یا یہ ہمارا طریقہ کار نہیں ہے۔ملاحظہ فرمائیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان اعمال اور ان کے مرتکبین کے خلاف کس قدرسخت رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔
وعن عبد الرحمن بن عوف قال: قال رسول اللّٰه صلی اللّٰه علیہ وسلم :((ما نهیت
[1] صحیح بخاری:5471، صحیح مسلم :2216
[2] صحیح البخاری: 1394،صحیح مسلم،کتاب الایمان، باب تحریم ضرب الخدود وشق الجیوب و الدعا بدعوى الجاهلیة: 1/99