کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 47
10۔صحابیات اور نیک سیرت خواتین کے حالات زندگی کا مطالعہ کرنا:
انسان جن لوگوں کے درمیان رہتا ہے یا جن کے متعلق پڑھتا اور سوچتا ہے۔انہی سے محبت کرتا اور انہی کے طور طریقے اپنانے کی کوشش کرتا ہے۔میڈیا اور اشتہارات کے ذریعے جن خواتین کو نمایاں کیا جا رہا ہے وہ ماحول میں بگاڑ کا ذریعہ بن رہی ہیں۔ان کے برے اثرات سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ خواتین صحابیات اور نیک سیرت خواتین کےحالاتِ زندگی کا مطالعہ کریں۔
11۔ کثرت سے استغفارکرنا:
استغفار کرنے سے گناہ معاف ہو جاتے ہیں،اولاد اور رزق میں برکت پیدا ہوتی ہے۔پاک صاف دل ودماغ والے شخص کے لیے دین پر چلنا آسان ہو جاتا ہے۔جس قدر گناہ معاف ہوں گے اسی قدر جہنم سے نجات ممکن ہو گی۔