کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 44
4۔شوہر کی اطاعت کرنا:
سیدنا ابوہریرہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((إذا دعا الرجل امراته إلی فراشه، فأبت أن تجیئ لعنتها الملائکة حتی تصبح)) [1]
’’جب آدمی اپنی بیوی کو بستر پر بلائے اور وہ آنے سے انکار کر دے تو صبح تک فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔‘‘
دوسری روایت کے الفاظ ہیں :
((إذا باتت المرأة مهاجرة فراش زوجها لعنتها الملائکة حتی ترجع)) [2]
’’جب عورت اپنے شوہر کا بستر چھوڑ کر الگ رات گزارے تو صبح تک فرشتے اس پر لعنت کرتے رہتے ہیں۔‘‘
صحیح مسلم کی روایت میں ہے:
((والذی نفسی بیده ما من رجل یدعوا امرأته إلی فراشها فتأبی علیه إلا کان الذی فی السماء ساخطاً علیها حتی یرضی عنها))
’’اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے جو بھی آدمی اپنی اہلیہ کو بستر پر بلاتا ہے اور وہ انکار کر دیتی ہے تو آسمان والا (اللہ) اس پر ناراض رہتا ہے۔یہاں تک کے وہ شوہر اپنی بیوی سے راضی ہو جائے (تو پھر اللہ راضی ہوتا ہے)‘‘
[1] صحیح بخاری:5193 ،مسلم: 1436
[2] صحیح بخاری:5194، مسلم: 1436