کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 24
جیسے کھانوں میں ثرید۔یعنی جس طرح کھانوں میں سے بہترین کھانا ثرید (گوشت اور شوربے میں روٹی بھگو کر تیا رکیا گیا کھانا) ہے۔اس طرح عورتوں میں سے بہترین عورت عائشہ رضی اللہ عنہا ہیں۔ 4۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرعون کی بیوی سیدہ آسیہ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ کیا ہے کہ انہوں نے تکالیف اور مصائب برداشت کرتے ہوئے اپنے ایمان کی حفاظت کی اورایمان کی سلامتی کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتی رہیں۔ 5۔قرآن مجید میں سیدنا شعیب علیہ السلام کی دو بیٹیوں کا قصہ موجود ہے۔جن کے والد بوڑھے تھے اور اِن کا کوئی بھائی نہ تھا۔وہ امور خانہ داری کے ساتھ باہر کے معاملات بھی سرانجام دیتیں اور اپنے والد کی خدمت بھی کرتیں۔قرآن مجید نے امت مسلمہ کی خواتین کی رہنمائی کے لیے ان کے پیکر ِشرم وحیا ہونے کو واضح طور پر بیان کیا ہے۔ 6۔اسی طرح حضرت مریم اور ام موسیٰ علیہما السلام کا تذکرہ بھی قرآن مجید میں موجود ہے۔ جنتی عورتوں کی علامات قرآن وسنت میں نیک اور جنتی عورت کی جو تفصیلات بیان کی گئی ہیں ان کو سامنے رکھ کر درج ذیل خصوصیات اور علامات سامنے آتی ہیں۔ 1۔اپنے عقیدے اور ایمان کی حفاظت کرنے والیاں۔ 2۔نماز، روزہ اور دیگر فرائض کی ادائیگی کی پابند۔ 3۔شوہر کی خدمت گزار اورطاعت شعار 4۔والدین کی فرماں بردار اور اطاعت گزار۔ 5۔اپنے نفس اور گھر کی حفاظت کرنے والیاں۔ 6۔بچوں کی عمدہ تربیت کرنے والیاں۔