کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 23
’’بہترین عورت کون ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:وہ عورت جس کا شوہر اسے دیکھ کر خوشی محسوس کرے ، جو اپنے شوہر کے حکم کے مطابق چلے اور وہ اپنی ذات اور اس کے مال کے بارے میں اس کی ناپسندیدہ چیزوں کو اختیار کر کے اس کی مخالفت نہ کرے۔‘‘
چند جنتی خواتین
ایک مسلمان عورت کو ان خواتین کو نمونہ اور رول ماڈل بنانا چاہیے جنھیں قرآن وحدیث میں جنتی بتایا گیا یا جن کے اوصافِ حمیدہ بیان کیے گئے۔اسی طرح صحابیات اور امت کی نیک خواتین کے حالات زندگی بھی زیر مطالعہ رہنے چاہیے۔تاکہ قرآن وسنت کی ان عملی تعبیروں کو سامنے رکھ کر اپنی اصلاح بھی کر سکیں۔ان میں سے چند خواتین کا تذکرہ حسب ذیل موجود ہے:
1۔سیدنا ابوہریرہ روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جبریل علیہ السلام رسول اللہ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کی اے اللہ کے رسول!خدیجہ الکبری رضی اللہ عنہا آپ کے پاس تشریف لا رہی ہیں۔ان کے پاس ایک برتن ہے، جس میں کھانا یا پانی ہے۔جب وہ آ جائیں تو انہیں ان کے پروردگار کی طرف سے اور میری طرف سے سلام کہہ دیں اور انہیں جنت میں ہیرے وجواہرات کے بنے ہوئے مکان کی خوشخبری دے دیں جس میں کوئی شور وغل اور رنج وملال نہ ہو گا ۔ [1]
2۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ الزہراءرضی اللہ عنہاکے متعلق فرمایا کہ فاطمہ جنت کی عورتوں کی سردار ہے ۔
3۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہاکے متعلق فرمایا کہ عائشہ رضی اللہ عنہاکی مثال ایسے ہے
[1] الجامع الصحیح: 69