کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 21
حصول کے لیے سرگرداں ہے جب کہ اسلام نے عورت کو معزز مقام دیا۔شریعت اسلامیہ کی نظر میں نیک عورت دنیا کا بہترین اور سب سے قیمتی خزانہ ہے۔رسول اللہ نے فرمایا:((الدنیا کلها متاع وخیر متاع الدنیا المرأة الصالحة)) [1]
’’پوری دنیا سامان ہے اور دنیا کا بہترین سامان نیک عورت ہے۔‘‘
اگر غور کیا جائے تو خواتین کی فضیلت کے لیے یہ ایک حدیث ہی کافی ہے۔اس حدیث میں دو باتیں زیادہ قابل غو رہیں۔
1۔بہترین خزانے کا اعزاز صرف نیک عورت کو حاصل ہے۔جو عورتیں نیک نہیں وہ اس اعزاز سے محروم ہیں۔لہٰذا خواتین کو نیک عورتوں کے اوصاف کا مطالعہ کر کے ان جیسا بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔
2۔جو سامان جتنا قیمتی ہوتا ہے اس کی اسی قدر حفاظت کی جاتی ہے۔مثال کے طور پر گھر میں سب سے زیادہ حفاظت زیورات کی کی جاتی ہے۔انہیں انتہائی احتیاط سے پیک کر کے کسی محفوظ مقام پر رکھا جاتا ہے۔تاکہ وہ ضائع نہ ہونے پائیں۔اسی طرح رسول اللہ نے نیک عورت کوسب سے قیمتی قرار دیا ہے او رشریعت کی عورتوں سے متعلقہ جتنی بھی تعلیمات اور اَوامر ونواہی ہیں وہ سب کی سب مسلمان عورت کی حفاظت کے لیے ہیں تاکہ یہ متاع عزیز ضائع ہونے سے بچ جائے۔لہذاخواتین کو شرعی احکام میں نقائص تلاش کر کے ان پر نکتہ چینی کرنے کے بجائے ان کو اپنا محافظ سمجھنا چاہیے اور ان پر خوش دلی سے عمل پیرا ہونے کی کوشش کرنی چاہیے کہ اسی میں ان کی دنیا کی سرخروئی اور آخرت کی نجات کا سامان ہے۔
نیک عورت کی صفات
اللہ تعالیٰ نے نیک عورتوں کی حسب ذیل صفات بیان فرمائی ہیں:
[1] صحیح مسلم، کتاب الرضاع: 2668