کتاب: مسلمان عورت جنت اور جہنم کے دوراہے پر - صفحہ 19
إن اللّٰه تعٰالى إذا أو خلهن الجنة حولهن أبكارا[1] ’’اللہ تعالیٰ جن ان خواتین کو جنت میں داخل کرے گا تو دوبارہ کنوارہ بنا دے گا، دوسرے حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ’ جنت کی بعض نعمتوں کا تذکرہ اس طرح فرمایا: ینعم لا يبئاس ولا تبلى ثيابه ولا يغني شبابه [2] جو شخص بھی جنت میں داخل ہو گا وہ نعمتوں سے نوازا جائے گا، کبھی پریشان نہیں ہو گا اس کے کپڑے کبھی پرانے نہیں ہوں گے اور نہ ہی جوانی ختم ہو گی۔‘‘ جنت میں داخل ہونے کا ذریعہ: حضرت ابو ہریرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا تو جبرائیل سے کہا: ((فَذَهَبَ فَنَظَرَ إِلَيْهَا، ثُمَّ جَاءَ، فَقَالَ: أَيْ رَبِّ وَعِزَّتِكَ لَا يَسْمَعُ بِهَا أَحَدٌ إِلَّا دَخَلَهَا، ثُمَّ حَفَّهَا بِالْمَكَارِهِ، ثُمَّ قَالَ [ص:237]: يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَذَهَبَ فَنَظَرَ إِلَيْهَا، ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: أَيْ رَبِّ وَعِزَّتِكَ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ لَا يَدْخُلَهَا أَحَدٌ " قَالَ: " فَلَمَّا خَلَقَ اللّٰهُ النَّارَ قَالَ: يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَذَهَبَ فَنَظَرَ إِلَيْهَا، ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: أَيْ رَبِّ وَعِزَّتِكَ لَا يَسْمَعُ بِهَا أَحَدٌ فَيَدْخُلُهَا، فَحَفَّهَا بِالشَّهَوَاتِ ثُمَّ قَالَ: يَا جِبْرِيلُ اذْهَبْ فَانْظُرْ إِلَيْهَا، فَذَهَبَ فَنَظَرَ إِلَيْهَا، ثُمَّ جَاءَ فَقَالَ: أَيْ رَبِّ وَعِزَّتِكَ لَقَدْ خَشِيتُ أَنْ لَا يَبْقَى أَحَدٌ إِلَّا دَخَلَهَا)) [3] ’’جنت کو ذرا دیکھو جب جبرائیل نے جنت اور اس کی نعمتوں کو دیکھا تو آ کر کہا: اے میرے رب تیری عزت کی قسم! جو بھی ان (نعمتوں کے تذکرے) کو سنے گا
[1] صفة الجنة لابي نعيم: ص 391 [2] صحيح مسلم، كتاب الجنة وصفة نعيمها [3] سنن ابوداؤد: 4746