کتاب: اسی فولدر میں یہ کتاب دو دوفعہ آیا ہے کسی ایک کو ہٹا دیں - صفحہ 35
امیہ بن خلف کا انجام
امیہ بن خلف بھی مکہ کے سرداروں میں سے ایک اہم سردار،کفر وشرک کا بہت بڑا سرغنہ اور اسلا م اور مسلمانوں کے حق میں روئے زمین کا ایک بہت بڑا طاغوت تھا، وہ ہمیشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو ستانے اور ان کی توہین کرنے کے درپے رہتا تھا، بالخصوص حضرت بلال رضی اللہ عنہ پر اس نے ظلم وستم کے وہ پہاڑ توڑے کہ جسے سن کر رونگٹھے کھڑے ہوجائیں۔
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں:سب سے پہلے سات اشخاص نے اپنے اسلام کو ظاہر کیا:۱)حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم ۲)حضرت ابوبکر ۳)حضرت عمار ۴)حضرت سمیہ(عمارکی والدہ)۵)حضرت صہیب ۶)حضرت بلال۷)حضرت مقداد 7۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے آپ کے چچا ابوطالب کی وجہ سے محفوظ رکھا اور ابوبکر رضی اللہ عنہ اپنے قبیلے کی وجہ سے محفوظ ہوگئے، باقی تمام کو مشرکین چلچلاتی دھوپ میں لوہے کی زرہیں پہنا کر ڈال دیتے، حضرت بلال رضی اللہ عنہ کی گردن میں رسی ڈال کر بچوں کے حوالے کردیا جاتا، وہ ان کو مکہ کے گلی کوچوں میں گھسیٹتے پھرتے اور وہ برابر کہتے رہتے "أحد أحد "یعنی اللہ ایک ہے اللہ ایک ہے۔(سیراعلام النبلاء)بقول اقبال:
کس کی ہیبت سے صنم سہمے ہوئے رہتے تھے
منہ کے بل گرتے، ھواللّٰه احد کہتے تھے