کتاب: اسی فولدر میں یہ کتاب دو دوفعہ آیا ہے کسی ایک کو ہٹا دیں - صفحہ 3
سطح پر خاد م الحرمین الشریفین ملک عبد اللہ بن عبد العزیز آل سعود، مصری صدر محمد مرسی ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان اور تقریبا ہر مسلم ملک کے حکمران نے کیا، حتی کہ پاکستانی صدر جناب آصف علی زرداری نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسی مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ:" مسلمان اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ کی شان میں گستاخی ہرگز نہیں برداشت کرسکتے "۔اور حقیقت بھی یہی ہے:
جو مال مانگو تو مال دیں گے، جو جان مانگو تو جان دیں گے
مگر یہ ہم سے نہ ہوسکے گا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جاہ وجلال دیں گے
آزادی دل آزاری
اب رہی بات مغرب کی آزادیےاظہار رائے کی، تو کیا واقعی یہ بات سچ ہے کہ یورپ اور امریکہ میں اظہار رائے کی آزادی ہے؟حقیقت یہ ہے کہ مغرب میں مسلمانوں کی دل آزاری کی تو آزادی ہے لیکن اظہار رائے کی آزادی نہیں؟بلکہ امریکی اخبارات، ریڈیو اور ٹیلی ویزن پر بدترین قسم کی سنسر شپ لاگو ہے۔امریکی پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا، حکومت کی مرضی کے بغیر کوئی خبر شائع نہیں کرسکتے امریکی TV پر فلسطینیوں پر اسرائیل کے مظالم دکھانا قابل مؤاخذہ جرم ہے، بلکہ الٹا مظلوم فلسطینیوں کو ظالموں کے روپ میں پیش کرنا امریکیوں کا دن رات کا مشغلہ ہے۔آج تک عراق میں مارے گئے امریکی فوجیوں کی لاشوں کو کبھی TV پر نہیں