کتاب: منکرین حدیث اور بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کی عمر کا تعین - صفحہ 78
کرتے ہیں پس معلوم ہواکہ صحیح بخاری کی یہ روایت جس میں بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کی نکاح کی عمر چھ سال اوررخصتی کی عمر نو سال بیان کی گئی ہے تما م امت مسلمہ کے نزدیک قطعی طور پر صحیح اورثابت ہے ۔ اورمحض مغرب زدہ مرعوب ذہنیت کے حاملین کا اس صحیح حدیث کاانکار تمام احادیث صحیحہ کے انکار کے مترادف ہے بالکل اسی طرح جس طرح ایک قرآنی آیت کاانکارپورے قرآن کے انکار کے مترادف شمار ہوتاہے ،اللہ تبارک وتعالیٰ اس شقاوت قلبی سے ہم سب کومحفوظ ومامون رکھے آمین۔