کتاب: منکرین حدیث اور بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کی عمر کا تعین - صفحہ 25
و کان یحذف عکرمۃ وقع ذالک فی غیرما حدیث فی المؤطا یقول عن ثور عن ابن عباس ولا یذکر عکرمۃ وکذا کان یسقط عاصم بن عبداللّٰه من اسناد آخر ذکر ذالک الدار قطنی٭تعریف اہل التقدیس ص۴۳﴾ یعنی’’محدثین میں سے جولوگ تسویہ کو تدلیس کہتے ہیں انکے نزدیک امام مالک رحمہ اللہ مدلسین میں شمار ہوتے ہیں اس لئے کہ انھوں نے اپنی کتاب مؤطا میں عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے عکرمہ کاحوالہ درمیان میں حذف کردیاہے اوربراہ راست عن ثور عن ابن عباس رضي الله عنها کہہ دیاہے اسی طرح انھوں نے ایک دوسری سندمیں عاصم کاواسطہ درمیان سے حذف کردیاہے اوراس بات کاذکرامام دارقطنی رحمہ اللہ نے بھی کیاہے لیکن امام ابن عبدالبر رحمہ اللہ نے کہاکہ یہ تدلیس نہیں بلکہ انقطاع ہے اورحافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے کہاکہ یہ تدلیس کی بری قسم ہے اس کی صورت یہ ہے کہ ایک مدلس راوی کسی ثقہ راوی سے حدیث سنے جبکہ اس ثقہ راوی نے اس حدیث کو کسی ضعیف راوی سے سناہواورضعیف راوی نے اسے ثقہ راوی سے سناہوتویہ مدلس راوی اس حدیث کوبیان کرتے ہوئے حدیث کی سند سے ضعیف راوی کاواسطہ حذف کردے جس سے اسکے ثقہ شیخ نے روایت سنی تھی اس طرح اس حدیث کی پوری سند ثقہ راویوں سے موصوف ہوجائے گی اوراسمیں کوئی ضعیف راوی نہیں رہے گااس قسم کی تدلیس کی نسبت امام دارقطنی رحمہ اللہ نے امام مالک رحمہ اللہ کی طرف کی ہے حالانکہ یہ تدلیس کی بہت بری قسم ہے اورجس حدیث کایہاں حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے حوالہ دیاہے وہ حدیث تمہید ابن البر رحمہ اللہ ص۲۶ ج۲ اورمؤطا ص۲۸۷ ج۱ تحقیق فواد عبدالباقی میں موجودہے۔ اس سے ثابت ہواکہ ہشام نے عراق میں اپنے والد سے جو احادیث نہیں سنی تھیں اوربلاواسطہ روایت کیں تویہ کوئی ایساجرم نہیں جس کی بناپرانکی احادیث ردکردی جائیں مذیدبرآں یہ بھی طے ہے کہ صحیح بخاری اورصحیح مسلم میں ہشام کی اس قسم کی کوئی حدیث نہیں جس کو ہشام نے اپنے والد سے نہ سناہواوربراہ راست والد سے ہی روایت کردی ہومعلوم ہوناچاہیے کہ صحیح بخاری کے تما م مسند احادیث متصل ہیں اوراس پر امت اسلامیہ کااجماع ہے اوراسی سبب صحیح بخاری کاپوری نام ’’الجامع المسند الصحیح البخاری ‘‘ہے یعنی بخاری کی مسنداحادیث میں کوئی انقطاع نہیں ہے پس مؤلف رسالہ کی مذکورہ عبارت میں یہ الفاظ کہ’’ہشام نے عراق