کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 35
ذیل میں ہم نمازِ پنج گانہ کی دو(فجر) ، تین(مغرب) اور چار (ظہر، عصر اور عشا کی) رکعتیں ادا کرنے کی مسنون کیفیت و طریقہ پیش کر رہے ہیں، جو صحیح اور کم از کم حسن درجے کی احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم اور اقوالِ تابعین و ائمۂ مجتہدین رحمہم اللہ کی روشنی میں بیان ہوگا۔ إن شآء اللّٰه۔