کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 325
(( اِنَّ بَعْضَ اَصْحَابِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَنَتُوْا فِی صَلٰوۃِ الْفَجْرِ قَبْلَ الرُّکُوْعِِ وَبَعْضُہُمْ بَعْدَ الرُّکُوْعِِ )) [1] ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض صحابہ رضی اللہ عنہم نے فجر میں رکوع سے پہلے اور بعض نے رکوع کے بعد قنوت کی دعا مانگی۔‘‘ 6- قیام اللیل مروزی میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انھوں نے فرمایا: (( اِنَّ اَوَّلَ مَنْ جَعَلَ الْقُنُوْتَ قَبْلَ الرُّکُوْعِ ۔۔۔ اَیْ دَائِمًا۔۔۔ عُثْمَانُ، لِکَیْ یُدْرِکََ النَّاسُ الرَّکْعَۃَ )) [2] ’’رکوع سے پہلے (ہمیشہ) قنوت حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے کی، تا کہ لوگ اس رکعت کو پا سکیں۔‘‘ 7- صحیح بخاری کتاب المغازی میں ہے: (( سَأَلَ رَجُلٌ أَنَسًا عَنِ الْقُنُوْتِ، أَبَعْدَ الرُّکُوْعِِ أَوْ عِنْدَ فِرَاغٍ مِنَ اْلِقَرائَ ۃِ؟ قَالَ: لَا، بَلْ عِنْدَ فِرَاغٍ مِنَ الْقِرَائَ ۃِ )) [3] ’’ایک آدمی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے قنوت کے بارے میں پوچھا کہ یہ رکوع کے بعد ہے یا قراء ت سے فارغ ہوتے ہی رکوع سے پہلے ہے؟ انھوں نے کہا: قراء ت سے فارغ ہوتے ہی۔‘‘ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ان احادیث سے معلوم ہوتاہے کہ کسی ناگہانی آفت، ہنگامی صورت اور مصائب و مشکلات کی شکل میں جو دعا ’’قنوتِ نازلہ‘‘ کی شکل میں مانگی جاتی ہے ، اس کا مقام رکوع کے بعد قومہ میں ہے۔ البتہ عام حالات
[1] صحیح البخاري، رقم الحدیث (۹۴۶) [2] صحیح ابن ماجہ للألباني (۱/ ۱۹۵) وقوّاہ الحافظ في الفتح (۲/ ۴۹۱)