کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 29
فقہ الصلوٰۃ جلد:۳ بھی چونکہ تقریباً (۷۷۰) صفحات پر مشتمل ایک ضخیم کتاب ہے، لہٰذا اسے کافی حد تک مختصر کیا گیا، تاکہ اس کی ایک مختصر شکل بھی قارئین تک پہنچ جائے۔
جناب حافظ شاہد محمود صاحب (فاضلِ مدینہ یونیورسٹی) نے اسے بڑے عمدہ انداز سے شائع کر کے قارئین کرام تک پہنچانے کا خوب اہتمام کیا ہے، جس پر وہ بھی ہمارے شکریے کے بجا طور پر حق دار ہیں۔ جَزَاہُ اللّٰہُ خَیْراً فِيْ الدُّنْیَا وَ الآخِرَۃِ۔
انتہائی ناسپاسی ہوگی اگر اس موقع پر اپنے عزیزِ گرامی جناب محمد رحمت اللہ خان صاحب (ایڈووکیٹ) اور انجینئر شاہد ستار کا شکریہ ادا نہ کروں، جنھوں نے فقہ الصلوٰۃ (جلد نمبر ۳) کے اس جامع و مانع اختصار ’’نمازِ نبوی (مختصر و مدلّل)‘‘ کو توحید پبلی کیشنز کی طرف سے بھی شائع کرنے کا بیڑا اُٹھایا ہے۔ فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ خَیْراً فِيْ الدُّنْیَا وَ الآخِرَۃِ۔
و السلام علیکم و رحمہ اللہ و برکاتہ
الخبر۔ بروز اتوار نصف شب ابو عدنان محمد منیر قمر بن نواب الدین
۴؍ ربیع الاول ۱۴۳۵ھ ترجمان سپریم کورٹ الخبر
۵؍ جنوری ۲۰۱۴ء وداعیہ متعاون مراکز دعوت و ارشاد
الخبر، الدمام، سعودی عرب