کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 28
کی رکعتیں مع نمازِ وتر و تہجد‘‘ ، 3’’قائلینِ رفع الیدین کے دلائل‘‘، 4’’درود شریف۔۔ فضائل و احکام‘‘ ، 5 ’’نماز میں ہاتھ کب؟ کہاں؟ اور کیسے؟‘‘، 6’’آداب و احکامِ مساجد‘‘ ، 7 ’’تارکِ نماز کا حکم ‘‘، 8’’اذان و اقامت اور امامت وجماعت‘‘، 9’’نماز کے لیے ضروری لباس‘‘، 10’’نماز و روزے کی نیت‘‘، 11’’ قومہ سے سجدہ جانے کی کیفیت‘‘، 12 مدرکِ رکوع کی رکعت ‘‘ وغیرہ۔
ایسے ہی بعض دیگر اجزاء کے مسودات ترتیب پا چکے ہیں، جیسے 13’’سورۃ الفاتحہ۔۔ فضیلت اور مقتدی کے لیے احکام‘‘ اور 14 ’’تارکینِ رفع الیدین کے دلائل اور انکا تجزیہ و تحقیق ‘‘وغیرہ۔ وللّٰہ الحمد
زیرِ نظر کتاب ’’نمازِ نبوی‘‘ میں استقبالِ قبلہ سے لے کر سلام پھیرنے تک کے مسائلِ نماز ہیں۔ گویا یہ کتاب صحیح و حسن احادیث کی روشنی میں نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کی صحیح کیفیت اور اس کا مسنون طریقہ (بالفاظِ دیگر نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا آنکھوں دیکھا حال)پوری تفصیل کے ساتھ آپ کے سامنے رکھ دے گی۔
اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ُاس نے اس خدمت کی توفیق عطا فرمائی۔ دعا ہے کہ وہ اسے خالصتاً لوجہہ الکریم قبول فرمائے اور اسے ہمارے لیے فلاحِ دارین کا ذریعہ بنائے۔ آمین
ریڈیائی تقاریر کے اسکرپٹس کو میرے فاضل دوست جناب حافظ ارشاد الحق صاحب (مبعوث سعودی، شارجہ، الذید) اور میری لختِ جگر ام محمد شکیلہ قمر نے اس کتابی شکل میں ڈھال دیا ہے۔ فَجَزَاہُمَا اللّٰہُ خَیْرًا فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ۔
اسی طرح برادرِ محترم جناب خواجہ عصمت امین صاحب حفظہ اللہ کا بھی شکر گزار ہوں جن کی ترغیب و تعاون سے یہ کتاب آپ کے ہاتھوں تک پہنچی۔ بَارَکَ اللّٰہُ فِیْ أَہْلِہٖ وَ مَالِہٖ وَتَقَبَّلَ جُہُوْدَہٗ۔