کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 27
کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی
مصنف: فضیلۃ الشیخ مولانا محمد منیر قمر
پبلیشر: مکتبہ کتاب وسنت
ترجمہ:
عرضِ مؤلف
إِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ، وَنَسْتَعِیْنُہٗ وَنَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ شُرُوْرِ اَنْفُسِنَا، وَسَیِّاٰتِ اَعْمَالِنَا، مَنْ یَّہْدِہِ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ہَادِیَ لَہٗ، وَاَشْہَدُ اَنْ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔ أَمَّا بَعْدُ!
قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
متحدہ عرب امارات میں قیام کے دوران میں اللہ کی توفیق سے اُمّ القیوین ریڈیو کی اردو سروس سے روزانہ دینی پروگرام ’’دین و دنیا‘‘ پیش کرنے کا موقع ملا اور یہ سلسلہ چودہ برس تک جاری رہا۔
اس دوران میں غسل و طہارت اور نماز کے بارے میں مختلف اوقات میں آٹھ سو کے قریب (۷۸۶) ایسی تقاریر نشر کرنے کی توفیق ملی جن کا تعلق صرف طہارت و نماز ہی سے تھا۔
اسی ضمن میں جب نمازِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی مسنون کیفیت ذکر کرنے کا وقت آیا تو اسے حسبِ استطاعت خوب تحقیق کر کے مدلّل و مفصّل انداز سے بیان کیا، تا کہ نماز جیسے اہم اور بنیادی رکنِ اسلام کی ادائیگی تو صحیح طریقے سے کی جا سکے۔
طہارت و نماز سے متعلقہ مسائل پر مشتمل تین جلدیں (فقہ الصلوٰۃ، جلد اول و دوم و سوم) پہلے شائع ہو چکی ہیں اور اسی موضوع کے بعض مستقل اجزاء الگ کتابی شکل میں بھی طباعت پذیر ہو چکے ہیں، جیسے 1’’آمین۔۔ فضیلت و حکم‘‘ ، 2’’نمازِ پنج گانہ