کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 263
اورمصنف عبدالرزاق و ابنِ ابی شیبہ میں حضرت ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے:
’’اس کی نماز نہیں ہوتی جو رکوع و سجود میں اپنی کمر کو سیدھا نہ کرے۔‘‘
ان احادیث کی رو سے رکوع اور سجدے میں کمر کو بالکل سیدھی کرنا واجب ہے۔ کمر سیدھی کرنے سے مراد یہ ہے رکوع و سجدہ میں اتنا ٹھہریں کہ جسم کے تمام اعضا اور ہڈیوں کے جوڑ ایک جگہ پر رُک جائیں۔
[1] صحیح مسلم (۲/ ۴/ ۲۰۱) ابن خزیمۃ (۱/ ۳۳۵) الإحسان (۵/ ۲۵۸) سنن البیھقي (۲/ ۱۱۰) مستدرک حاکم (۱/ ۲۶۳)
[2] دیکھیں: صحیح مسلم مع للنووي (۲/ ۴/ ۱۹۶) شرح السنۃ (۳/ ۱۰۷) مشکاۃ (۱/ ۲۷۶) المنتقی مع النیل (۲/ ۳/ ۹۱) بلوغ المرام مع سبل السلام (۱/ ۱/ ۱۷۷۔ طبع مصر) صفۃ الصلاۃ (ص: ۷۷)
[3] ابن حبان، الموارد و ابن خزیمۃ (۱/ ۳۰۰۔ ۳۳۲) صحیح ابن ماجہ۔