کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 252
سجدے سے متعلق بعض دیگر مسائل 1 کپڑے اور بال سمیٹنے کی ممانعت: سجدے میں جاتے وقت اپنے کپڑوں اور طویل زلفیں ہونے کی شکل میں اپنے بالوں کو زمین پر گرنے سے بچانے کے لیے سمیٹنا یا لپیٹنا ممنوع ہے، کیوں کہ یہ بات سجدے کی روح کے منافی ہے، انھیں ان کے حال ہی پر رہنے دینا چاہیے۔ چنانچہ ’’سات اعضا پر سجدہ‘‘ کے ضمن میں ہم صحیحین و سننِ اربعہ، ابو عوانہ، ابن حبان و ابن خزیمہ، بیہقی و دارمی، مسند احمد و شافعی، مسند حمیدی اور شرح السنہ بغوی کے حوالے سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی حدیث ذکر کر چکے ہیں۔ اس ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں یہ الفاظ بھی ہیں: (( وَلَا اَکُفُّ الشَّعْرَ وَلَا الثِّیَابَ )) [1] ’’میں نہ بالوں کو سمیٹوں اورنہ کپڑوں کو لپیٹوں۔‘‘ اسی موضوع کے بعض آثار بھی ہیں۔ مثلاً: 1- مصنف ابن ابی شیبہ میں صحیح سند کے ساتھ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے بارے میں مروی ہے کہ انھوں نے مسجد میں ایک آدمی کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، جو اپنے بالوں کو باندھے ہوئے تھا۔ جب وہ نماز سے فارغ ہوا تو انھوں نے اس سے مخاطب ہو کر فرمایا: