کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 237
قریب ہوکر ہاتھ پہلے لگائیں اور پھر گھٹنے، اس جمع و تطبیق میں کوئی حرج نہیں، بلکہ یہ بڑی مناسب بات ہے۔ خصوصاً اس لیے کہ پہلے گھٹنے رکھنا صحیح طور پر ثابت نہیں ہو رہا۔ تردید دعوائے اضطراب و نسخ، اونٹ کے گھٹنے کہاں ہیں؟ اور اسبابِ وجوہاتِ ترجیح کی تفصیل ہم نے اپنی مفصل کتاب ’’ فقہ الصلاۃ‘‘ (۳/ ص: ۴۵۷۔ ۴۶۹) میں بھی ذکر کر دی ہے۔ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ
[1] النیل أیضاً و صلاۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم محقّق (ص: ۲۸۳) نقلاً عن ’’صلاۃِ محمدی‘‘ تحفۃ الأحوذي (۲/ ۱۳۶) فتح الباري (۲/ ۲۹۱) [2] النیل (۲/ ۳/ ۹۷) زاد المعاد (۱/ ۲۲۹۔ ۲۳۰) کتاب الاعتبار حازمي (ص: ۷۹۔ ۸۰) تحفۃ الأحوذي (۲/ ۱۳۵) عون المعبود (۳/ ۶۸) [3] فتح الباري (۲/ ۲۹۱)