کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 204
3- صاحب الکوکب الدری (۱/ ۱۲۹، بحوالہ المرعاۃ: ۲/ ۲۵۴) 4- صاحبِ فیض الباری (۱/ ۲۵۷، بحوالہ المرعاۃ: ۲/ ۲۵۵) 5- صاحب البدر الساری (۱/ ۲۵۵، بحوالہ المرعاۃ: ۲/ ۲۵۵) 6- علامہ سندھی۔ (حاشیہ نسائی و ابن ماجہ، بحوالہ المرعاۃ و جزء رفع الیدین مولانا خالد گرجاگھی، ص: ۲۰۷) 7- علامہ عبدالحی لکھنوی۔ (التعلیق الممجّد علی موطا الإمام محمد، ص: ۹۱۔ ۹۳ طبع قدیمی کتب خانہ کراچی۔ السعایۃ حاشیہ شرح وقایۃ (۱/ ۲/ ۲۱۳، طبع سہیل اکیڈمی، لاہور) 8- علامہ انور شاہ کاشمیری۔ (العرف الشذي: ۱/ ۱۲۴، بحوالہ التحقیق الراسخ، ص: ۱۵۸، و جزء مولانا گرجاکھی، ص: ۲۰۷) 9- مولانا رشید احمد گنگوہی۔ (فتاویٰ رشیدیہ: ۲/ ۵ بحوالہ جاتِ سابقہ) 10- قاضی ثنا اللہ پانی پتی۔ (مالا بُدّ منہ، ص: ۳۸، سب رنگ کتاب گھر دہلی) 11- مولانا اشفاق الرحمن کاندھلوی فتح پوری۔ (نور العینین، ص: ۸۵، بحوالہ التحقیق الراسخ، ص: ۱۵۹) ان تمام (۱۱) علماکے اقوال و آرا بھی ہماری متعلقہ کتاب میں ذکر کیے گئے ہیں۔[1] شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ کا فتویٰ: عالمی شہرت یافتہ بزرگ اور اسلامیانِ پاک و ہند کے مشترکہ قابلِ احترام ولی شیخ عبدالقادر جیلانی رحمہ اللہ نے بھی اپنی کتاب ’’غنیۃ الطالبین‘‘ میں ’’ہیئاتِ نماز‘‘ میں تکبیرِ تحریمہ کے وقت ، رکوع جاتے اور رکوع سے سر اٹھاتے وقت رفع یدین کرنا ہی تجویز کیا ہے۔[2]
[1] تفصیل کے لیے ہماری کتاب: ’’رفع الیدین۔۔۔‘‘ زیرِ عنوان ’’آثارِ تابعین و تبع تابعین رحمہم اللہ ‘‘ دیکھیں۔