کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 197
چنانچہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں : ’’نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت ناسا ز ہو گئی، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے تھے اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ لوگوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تکبیروں کی آواز پہنچا رہے تھے۔‘‘ جماعت کی شکل میں جب امام بلند آواز سے تکبیر کہے گا تو اسی وقت امام کے بعد مقتدی بھی تکبیر کہیں گے، لیکن وہ بلا آواز کہیں گے۔
[1] صحیح البخاري (۲/ ۲۷۱) [2] صحیح البخاري مع الفتح (۲/ ۲۷۱) المستدرک للحاکم (۱/ ۳۴۶) الفتح الرباني (۳/ ۲۴۶) [3] فتح الباري (۲/ ۲۱۷۔ ۲۱۸) تحفۃ الأحوذي (۲/ ۹۷) الفقہ علی المذاہب الأربعۃ (۱/ ۲۱۸۔ ۲۱۹) الأذکار للنووي (ص: ۴۲) سبل السلام (۱/ ۱/ ۱۷۸ طبع مصر)