کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 146
آمین سورۃ الفاتحہ کی قراء ت کے مکمل ہونے پر بالاتفاق ’’آمین‘‘ کہی جاتی ہے۔ آمین کا معنیٰ: 1- آمین دراصل ایک دعا ہے، جس کا معنیٰ ہے: ’’اَللّٰہُمَّ اسْتَجِبْ‘‘ ’’اے اللہ! میری دعا قبول فرما۔‘‘ 2- یا پھر یہ معنی بیان کیا گیا ہے: ’’کَذٰلِکَ فَافْعَلْ‘‘ ’’اے اللہ! ایسے ہی کرنا (جیسے طلب کیا گیا ہے)۔‘‘ 3- بعض نے یہ معنیٰ ذکر کیا ہے: ’’کَذٰلِکَ فَلْیَکُنْ‘‘[1] ’’ایسے ہی ہو۔‘‘ فضلیت و اہمیت اور امرِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم : امام و مقتدی اور منفرد، حتیٰ کہ عام تلاوت کرنے والے، سب کا سورۃ الفاتحہ مکمل کرنے کے بعد آمین کہنا صحیح احادیث میں وارد ہوا ہے اور اس میں ائمہ مذاہب کے مابین کوئی اختلاف بھی نہیں ہے۔ چنانچہ صحیح بخاری و مسلم اور دیگر کتبِ حدیث میں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ارشادِ نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ’’جب امام آمین کہے تو تم بھی آمین کہو …‘‘ اس حدیث کے آخر میں اس کے ایک راوی امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
[1] ’’قراء ت سورۃ الفاتحہ‘‘ از مولف و رسالہ ’’ مدرکِ رکوع کی رکعت؟‘‘ از مولف۔