کتاب: مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی - صفحہ 141
آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم و تابعین رحمہم اللہ : قرآنی آیات اور احادیثِ نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کتنے ہی آثارِ صحابہ رضی اللہ عنہم اور اقوالِ تابعین رحمہم اللہ سے بھی پتا چلتا ہے کہ وہ بھی امام کے پیچھے سورۃ الفاتحہ کے قائل تھے۔ چنانچہ ان میں سے بعض نام یہ ہیں: 1- حضرت عمرِ فاروق رضی اللہ عنہ ۔ (جزء القراء ۃ وتاریخ کبیر إمام بخاري، دارقطني، سنن کبریٰ بیہقي، کتاب القراء:ۃ بیہقي، مستدرک حاکم) 2- حضرت علی رضی اللہ عنہ ۔ (جزء القراء ۃ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ بیہقي، دارقطني، حاکم) 3- حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ ۔ (جزء القراء ۃ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ، معانی الآثار طحاوی) 4- حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما ۔ (جزء القراء ۃ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ، مصنف عبدالرزاق و مصنف ابن أبي شیبۃ) 5- حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ ۔ (ابن ماجہ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ) 6- حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ۔ (کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ، معاني الآثار) 7- حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما ۔ (جزء القراء ۃ، کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ) 8- حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ۔ (صحیح مسلم، أبي داود، ترمذي، ابن ماجہ، موطأ إمام مالک) 9 حضرت عبادۃ رضی اللہ عنہ ۔ (کتاب القراء ۃ، سنن کبریٰ)
[1] تفصیل کے لیے دیکھیں: جزء القراء ۃ إمام بخاري، کتاب القراء ۃ إمام بیہقي، تحقیق الکلام علامہ مبارک پوری حصہ اوّل، توضیح الکلام مولانا اثری، جلد اول نماز میں سورۃ الفاتحہ مولانا کرم الدین سلفی (ص: ۱۲ تا ۱۷، طبع جامعہ سلفیہ بنارس) ہماری کتاب ’’قراء تِ سورۃ الفاتحہ: فضیلت، مقتدی کے لیے حکم، ایک تحقیق‘‘ مکتبہ کتاب و سنت۔ ریحان چیمہ