کتاب: مختصر مسائل و احکام نمازِ جنازہ - صفحہ 92
’’اولیاء وشہداء کی قبروں پر جاہل لوگ جو سجدے،طواف اور چراغاں کرتے،ان پر مسجدیں بناتے،سالانہ میلے لگاتے اور ان کو عُرس کا نام دیتے ہیں،یہ سب امور جائز نہیں ہیں۔‘‘ اﷲتعالیٰ سے دعاء ہے کہ وہ ہماری اس محنت وخدمت کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔ہمیں اور ہمارے تمام مسلمان بھائی بہنوں کو صحیح احا دیث سے ثابت،سنت ِرسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق نمازِ جنازہ اداکرنے کی توفیق بخشے اور اسے قبول فرمائے۔اور مرگ و مقابر ہی نہیں بلکہ تمام اوقات ومواقع سے متعلقہ بدعات وخرافات سے محفوظ رکھے۔آمین یا رب العالمین وَصَلَّی اللّٰہُ عَلَیٰ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَبَارِکْ وَسَلِّمْ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ بِنِعْمَتِہٖ َتتِمُّ الصَّالِحَاتُ والسلام علیکم و رحمۃ اﷲ و برکاتہ‘ ۴ ربیع الاول ۱۴۲۷ ابو عدنان محمد منیر قمر نواب الدین ۲ ؍اپریل ۲۰۰۶ ترجمان سپریم کورٹ،الخبر وداعیہ متعاون، مراکز دعوت وارشاد الدمام،الظھران،الخبر (سعودی عرب)