کتاب: مختصر مسائل و احکام طہارت و نماز - صفحہ 9
اندازِتیمّم :
غسل یا وضوء،جسکی جگہ تیمّم کرنا ہو اسکی(دل سے) نیّت کریں اور زمین پر یا زمین سے متصل دیوار وغیرہ پر دونوںہاتھ ماریں اور پھر دونوں ہاتھوں کو اپنے چہرے پر مَل لیں اور پھر دونوں ہاتھوں کو آپس میں
ایک دوسرے سے مَل لیں۔
-
نماز
نمازچند اذکار و اقوال اور حرکات و اعمال پر مشتمل عبادت ہے ،جسکا آغاز تکبیرِ تحریمہ سے اور انتہاء سلام پھیرنے سے ہوتی ہے۔
اگر کوئی شخص نماز پڑھنا چاہے تو حدثِ اصغر کی صورت میں اس پر واجب ہے کہ وہ وضوء کرے اور حدثِ اکبر کی شکل (جنابت وغیرہ)میں غسل کرے اور اگر پانی نہ پائے یا پانی کے استعمال سے اسے ضروری نقصان پہنچتا ہو تو اسے تیمّم کی اجازت ہے۔
اسے چاہیئے کہ اپنے بدن، کپڑوں اور مقامِ نماز(جائے نماز) کو نجاست و گندگی سے پاک صاف کرلے۔
نمازکی مسنون کیفیّت و طریقہ
استقبالِ قبلہ و نیّت:
۱۔اپنے پورے جسم کے ساتھ قبلہ رو ہوجائے ،اور اِدھر اُدھر تانک جھانک نہ کرے۔
۲۔پھردل سے اس نماز کی نیّت کرے ،جسے وہ ادا کرنا چاہتا ہے۔نیّت کو لفظوں میں ادا نہ کرے۔
تکبیرِ تحریمہ:
۳۔پھر اَللّٰہُ اَکْبَرْ کہے اور تکبیر کہتے وقت اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے کندھوں تک اٹھائے(رفع الیدینکرے)