کتاب: مختصر ہدایۃ المستفید - صفحہ 333
ہے،ملائکہ اور رُوح اُس کے حضور چڑھ کر جاتے ہیں۔‘‘(السجدۃ:۵)۔’’اپنے رب سے جو اُن کے اوپر ہے ڈرتے ہیں۔‘‘(النحل:۵۰)۔’’وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے زمین کی ساری چیزیں پیدا کیں۔پھر اُوپر کی طرف توجہ فرمائی اور سات آسمان استوار کئے‘‘(البقرۃ:۲۹)۔’’درحقیقت تمہارا رب اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا۔پھر عرش پر بلند ہوا۔جو رات کو دن پر ڈھانک دیتا ہے اور پھر دن رات کے پیچھے دوڑا چلا آتا ہے،جس نے سورج اور چاند اور تارے پیدا کئے،سب اُس کے فرمان کے تابع ہیں۔خبردار ہو! اُسی کی خلق ہے اور اُسی کا امر ہے۔اللہ بڑا بابرکت،سارے جہانوں کا مالک و رَبّ ہے‘‘(الاعراف:۵۴)۔’’حقیقت یہ ہے کہ تمہارا ربّ وہی اللہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا پھر عرش پر بلند ہوا اور کائنات کا نظام چلا رہا ہے۔کوئی شفاعت(سفارش)کرنے والا نہیں ہے۔اِلا یہ کہ اُس کی اجازت کے بعد شفاعت کرے‘‘(یونس:۳)۔اس آیت میں توحید الوہیت اور توحید ربوبیت دونوں کا بیان ہے۔’’وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر قائم کیا جو تم کو نظر آتے ہوں پھر وہ عرش پر بلند ہوا‘‘(الرعد:۲)۔’’نازل کیا گیا ہے اُس ذات کی طرف سے جس نے پید اکیا ہے زمین کو اور بلند آسمانوں کو۔وہ رحمن عرش پر بلند ہے۔‘‘(طہ:۴ تا ۵)۔’’اور(محمد صلی اللہ علیہ وسلم)آپ اُس ذات پر بھروسہ رکھو جو زندہ ہے اور کبھی مرنے والا نہیں۔اس کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو۔اپنے بندوں کے گناہوں سے بس اُسی کا باخبر ہونا کافی ہے،وہ جس نے چھ دنوں میں زمین اور آسمانوں کو اور اُن ساری چیزوں کا بنا کر رکھ دیا جو آسمان و زمین کے درمیان میں ہیں پھر آپ ہی عرش پر بلند ہوا۔رحمن اس کی شان بس کسی جاننے والے سے پوچھو۔‘‘(الفرقان:۵۸،۵۹)۔’’وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو اور اُن ساری چیزوں کو جو اُن کے درمیان ہیں چھ دنوں میں پیدا کیا اور اُس کے بعد عرش پر بلند ہوا۔اُس کے سوا نہ تمہارا کوئی حامی و مددگار ہے اور نہ کوئی اُس کے آگے سفارش کرنے والا،پھر کیا تم ہوش میں نہ آؤ گے؟ وہ آسمان سے زمین تک دنیا کے معاملات کی تدبیر کرتا ہے،اور اُس تدبیر کی رُوداد اُوپر اُس کے حضور جاتی ہے،ایک ایسے دن میں جس کی مقدار تمہارے شمارے سے ایک ہزار سال ہے۔‘‘(السجدہ:۴،۵)۔’’وہی ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو چھ دنوں میں پیدا کیا اور پھر عرش پر بلند ہوا۔اس کے علم میں ہے جو کچھ زمین میں جاتا ہے اور جو کچھ اُس سے نکلتا ہے اور جو کچھ آسمان سے اُترتا ہے اور جو کچھ اُس میں چڑھتا ہے۔وہ تمہارے ساتھ ہے جہاں بھی تم ہو۔جو کام بھی تم کرتے ہوے اُسے دیکھ رہا ہے۔‘‘(حدید:۴)۔’’کیا تم اس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان پر ہے تمہیں زمین