کتاب: مختصر ہدایۃ المستفید - صفحہ 148
ایک جادوگر کے پاس آئے اور اسے تلوار ماردی،یہاں تک کہ وہ مر گیا۔اور کہا کہ میں نے رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے۔پھر یہ حدیث بیان کی۔ ابن سکن نے بریدہ سے حدیث نقل کی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جادوگر کو ایک ہی وار سے ختم کردیا جائے تاکہ امت متفق رہے۔ قولہٗ حد الساحر ضربۃ بالسیف ضربۃ اور ضربہ دونوں طرح روایات میں آیا ہے اور دونوں صورتیں درست ہیں،معنٰی میں کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔امام مالک،امام احمد اور امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہم نے اسی حدیث کو سامنے رکھ کر جادوگر کے بارے میں فیصلہ دیا ہے کہ اسے قتل کر دیا جائے۔عمر عثمان،عبدالله بن عمر،حفصہ،جندب بن عبدالله،جندب بن کعب،قیس بن سعد،عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہم کے نزدیک بھی یہی ہے کہ جادوگر کو قتل کردیا جائے۔ وفِیْ صحیح البخاری عن بجالۃ بن عبدۃ قَالَ کَتَبَ عُمَرُبْنُ الْخَطَّابِ أِنِ قْتُلُوْا کُلَّ سَاحِرٍ وَّ سَاحِرَۃٍ قَالَ فَقَتَلْنَا ثَلَا ثَ سَوَاحِرَ صحیح بخاری میں بجالہ بن عبدہ رحمہ اللہ سے روایت ہے۔وہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے لکھا کہ ہر جادوگر کو خواہ مرد ہو یا عورت قتل کردو۔بجالہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا پیغام سن کر ہم نے تین جادوگروں کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے فرمان سے یہی ظاہر ہوتا ہے کہ جادوگر کو توبہ کی مہلت دیئے بغیر قتل کردینا چاہئے۔امام احمد رحمہ اللہ اور امام مالک رحمہ اللہ کے نزدیک بھی یہی حکم ہے کیونکہ جادوگر کی توبہ سے جادو کا علم زائل نہیں ہوسکتا وَصَحَّ عَنْ حَفْصَۃَ رَضِیَ اللّٰه تَعَالیٰ عَنْھَا أَنَّھَا أَمَرَتْ بِقَتْلِ جَارِیَۃٍ لَّھَا سَحَرَتْھَا فَقُتِلَتْ وَکَذٰلِکَ صَحَّ عَنْ جُنْدُبٍ قَالَ أَحْمَدُ ثَلَاثَۃٌ مِّنْ أَصْحَبِ النَّبِیْ صلی اللّٰه علیہ وسلم اُمّ المومنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے ثابت ہے کہ انہوں نے اپنی ایک لونڈی کو جس نے حفصہ رضی اللہ عنہا پر جادو کا وار کیا تھا،قتل کرنے کا حکم دیا تھا۔چنانچہ اس لونڈی کو قتل کردیا گیا۔جندب رضی اللہ عنہ سے بھی اسی قسم کا واقعہ منقول ہے۔امام احمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جادوگروں کو قتل کرنا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے تین صحابہ رضی اللہ عنہم سے ثابت ہے۔ مصنف رحمہ اللہ نے جادوگر کے قتل کی طرف اشارہ کیا ہے۔جیسا کہ امام بخاری رحمہ اللہ اپنی تاریخ میں ابی