کتاب: مکالمات نور پوری - صفحہ 35
متعین کیا تھا کہ اس دعویٰ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“کے دلائل قرآن کریم اور احادیث سے پیش کرنا مجھ پر لازم ہےتوآپ اپنے اس دعویٰ کے دلائل قرآن و حدیث سے پیش کریں نا اِدھر اُدھر کیوں دوڑتےہیں؟
پھر آپ لکھتے ہیں”شاید آپ اس لیے اس موضوع سے کترارہے ہیں کہ آپ ایک طرف ختم نبوت پر ایمان کے دعویدار ہیں اور دوسری طرف حضور کے بعد امتی نبی کی بجائے ایک مستقل نبی کے منتظر ہیں۔ “(بزعم شماآپ کارقعہ نمبر2ص2)
1۔ یقین کریں کہ یہ بندہ آپ کے لکھ کردئیےہوئے دعویٰ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“والے موضوع سے ہٹ کر کسی اور موضوع مثلاً امکان و عدم امکان نبوت پر اس فرصت میں کلام کرنے کو بات چیت کے اصول وقواعد کے منافی سمجھتا ہے ہاں کسی اور فرصت میں آپ اس بندہ کے ساتھ اس حالیہ بات چیت کے موضوع آپ کے دعویٰ ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“کے علاوہ کسی بھی اور موضوع پر گفتگو کا شوق پورا کر سکتے ہیں البتہ اس موجودہ بات چیت میں تو آپ پر لازم ہے کہ آپ اپنے دعویٰ ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“کے دلائل قرآن کریم اور حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت و حدیث سے پیش فرمائیں ورنہ صاف اور واضح الفاظ میں اعتراف کریں کہ آپ کا دعویٰ ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“ غلط، نادرست اور واقع کے خلاف ہے۔ باقی رہیں آپ کے خیال کے مطابق میری زائد باتیں تو وہ آپ ہی کی زائد باتوں کی وجہ سے ہیں کیونکہ آپ کی دونوں تحریریں زائد باتوں سے اٹی پڑی ہیں بھلا آپ ہی خدا خوفی سے سوچ کر بتائیں امکان و عدم امکان نبوت والی بحث، روایات لوعاش، نبیھا منہا، حدیث نواس بن سمعان رضی اللہ عنہ مرزا صاحب کی عبارات اور ملاعلی قاری وغیرہ کے نوٹ جناب کے دعویٰ ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی امتی نبی ہیں“پرقرآن وحدیث