کتاب: مکالمات نور پوری - صفحہ 12
مرزائی مربی کی پہلی تحریر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دعویٰ ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ الصلوٰۃ والسلام اُمتی نبی ہیں“۔ اس دعویٰ کے دلائل قرآن کریم اور احادیث سے پیش کرنا مجھ پر لازم ہے۔ دستخط مدعی:محمد اعظم مربی سلسلہ احمدیہ گوجرانوالہ 83/1/24 حافظ عبدالمنان صاحب کی پہلی تحریر۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بسم اللہ الرحمٰن الرحیم بخدمت جناب محمد اعظم صاحب! وَالسَّلَامُ عَلَىٰ مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَىٰ ایک ماہ سے زیادہ عرصہ گزرچکا ہے کہ آپ نے ہمیں مندرجہ ذیل تحریر دی تھی”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی...امتی نبی ہیں۔ اس دعویٰ کے دلائل قرآن کریم اور احادیث سے پیش کرنا مجھ پر لازم ہے“۔ مگر تاحال آپ نے اپنے مندرجہ بالا دعویٰ کی کوئی دلیل پیش نہیں کی۔ لہٰذا اس طرف توجہ فرمائیں اور اپنے مذکورہ بالا دعویٰ کی دلیل قرآن مجید اور احادیث ثابتہ سے پیش فرمائیں۔ 17جمادی الاولیٰ 1403ھ 3؍مارچ 1983ء ابن عبدالحق بقلمہ سرفراز کالونی جی ٹی روڈ گوجرانوالہ