کتاب: مکالمات نور پوری - صفحہ 11
صاحب نے تقریباً تین گھنٹے تک مرزائی مناظر سے اسی موضوع پر گفتگو کی۔ مگر مرزائی مناظر اپنے دعویٰ”مرزا غلام احمد قادیانی نبی ہے“ کو ثابت نہ کرسکا۔ مجبور ہوکر کہنے لگا کہ میں آئندہ اس دعویٰ کو ثابت کروں گا۔ یہ بات میرے ذمے ہے۔ حافظ صاحب نے کہا کہ آپ اپنا دعویٰ لکھ دیں۔ آئندہ گفتگو تحریری ہوگی تاکہ ریکارڈ رہے۔ چنانچہ مرزائی مناظر محمد اعظم مربی گوجرانوالہ نے یہ دعویٰ لکھ کردیا: ”حضرت مرزا غلام احمد قادیانی...........اُمتی نبی ہیں“۔ اس دعویٰ کے دلائل قرآن کریم اور احادیث سے پیش کرنا مجھ پر لازم ہے۔ “ (مربی سلسلہ احمدیہ گوجرانوالہ) اس کا یہ لکھنا کہ”اس دعویٰ کے دلائل.........پیش کرنا مجھ پر لازم ہے“۔ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ زبانی گفتگو میں اپنا مؤقف ثابت نہ کرسکا۔ اس کے بعد تحریری گفتگو ہوئی جس میں دعویٰ سمیت دونوں طرف سے کل تین تین تحریریں ہوئیں۔ حافظ عبدالمنان صاحب کی تیسری تحریر کے بعد میں نے حمید عالم قادیانی سے باربار مطالبہ کیا کہ آپ اس کا جواب لادیں لیکن آج تک ایک سال گزرنے کے باوجود وہ اپنی تمام تر جدوجہد کے باوجود جواب نہیں لاسکا۔ چونکہ اس گفتگو میں مرزائیوں کے مغالطات اور ان کا بہترین خاموش کن جواب موجود ہے اس لیے اسے افادہ عام کے لیے شائع کیا جارہا ہے۔ منور اختر 22رجب 1406ھ