کتاب: مکالمات نور پوری - صفحہ 10
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم سخن گفتنی خاکسار محکمہ صحت گوجرانوالہ میں ملازم ہے۔ ہمارے دفتر میں ایک قادیانی حمید عالم اکثر وبیشتر مرزائیت کی تبلیغ کرتا رہتا ہے۔ ایک دن میں نے اسے کھل کر بات چیت کرنے کو کہا۔ اس نے اپنی جماعت سے مشورہ کے بعد کہا کہ آپ ہمارے ہاں محلہ امیر پارک میں آئیں اور گفتگو کی شرائط طے کرلیں۔ چنانچہ ہم اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ حافظ عبدالمنان صاحب کو لے کرقادیانیوں کے پاس محلہ امیر پارک میں پہنچ گئے۔ وہاں جاکر معلوم ہوا کہ قادیانیوں نے باقاعدہ اپنے مربی کو مناظرہ کے لیے بلا رکھا ہے۔ میں اپنے ساتھیوں کی طرف سے امیر مقررتھا۔ سب سے پہلے میں نے موضوع متعین کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اورآپ کا بنیادی اختلاف یہ ہے کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ مرزا غلام احمد قادیانی نبی ہے جبکہ ہم اسے نبی نہیں مانتے۔ باقی سب اختلاف اس کے تابع ہیں۔ اگر وہ نبی ثابت ہوجائے تو پھر وہ جو کچھ کہے درست ہے اور اگر نبی ہی ثابت نہ ہوسکے تو پھر دوسری باتوں پربحث بیکار ہے۔ چنانچہ آپ کے ذمہ ہوگا کہ صرف قرآن وحدیث کے دلائل سے مرزا قادیانی کی نبوت ثابت کریں۔ مرزائی حمید عالم نے اگرچہ ہمیں صرف شرائط طے کرنے کے لیے بلایا تھا مگر اس کے بلائے ہوئے مربی نے باقاعدہ اس موضوع پر مناظرے کا آغاز کردیا تو میں نے اپنے ساتھی حافظ عبدالمنان صاحب سے عرض کیا کہ اب آپ گفتگو کریں۔ حافظ