کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 87
منزل کے لحاظ سے مرتب کیا ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلاں سورت فلاں سورت کے بعد نازل ہوئی، اس طرح انتہائی محنت سے یہ کام مکمل ہوا۔
ان علماء نے دن اور رات میں نازل ہونے والی آیات کو علیحدہ کیا، موسم گرما اور سرما میں اترنے والی آیات کی تفصیل بیان کی اسی طرح حضر اور سفر میں نازل ہونے والی آیات میں امتیازی لکیر لگائی۔
اس مبحث کی خاص اقسام جن پر علماء زیادہ توجہ دیتے ہیں ، درج ذیل ہیں :
۱۔ مکہ میں نازل ہونے والی آیات۔
۲۔ مدینہ میں نازل ہونے والی آیات۔
۳۔ جن آیات کے مکی یا مدنی ہونے میں اختلاف ہے۔
۴۔ مدنی سورتوں کی مکی آیات۔
۵۔ مکی سورتوں کی مدنی آیات۔
۶۔ وہ آیات جو مکہ میں نازل ہوئیں لیکن ان کا حکم مدنی ہے۔
۷۔ وہ آیات جو مدینہ میں نازل ہوئیں لیکن ان کا حکم مکی ہے۔
۸۔ مدنی آیات جو نزول میں مکی آیات کے مشابہ ہیں ۔
۹۔ مکی آیات جو نزول میں مدنی آیات کے مشابہ ہیں ۔
۱۰۔ وہ آیات جو مکہ سے مدینہ لے جائی گئیں ۔
۱۱۔ وہ آیات جو مدینہ سے مکہ لے جائی گئیں ۔
۱۲۔ رات اور دن کے وقت نازل ہونے والی آیات۔
۱۳۔ گرمی اور سردی میں نازل ہونے والی آیات۔
۱۴۔ حضر اور سفر میں نازل ہونے والی آیات۔
یہ اقسام بنیادی ہیں ، ان کا اصل مرکز تومکی یا مدنی ہونا ہے، اسی لیے اس علم کو مکی ومدنی آیات کے علم کے نام سے موسوم کیا گیاہے۔