کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 507
تفسیر فتح القدیر:
امام شوکانی کی تفسیر فتح القدیر میں روایت، استنباط اور نصوص کی فقہ کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس میں انہوں نے نامور مفسرین جیسے نحاس، ابنِ عطیہ اور قرطبی وغیرہ پر اعتماد کیا ہے اور یہ کتاب پورے عالم اسلام میں ہر جگہ پائی جاتی ہے۔
وصلی اللّٰه علی رسولنا محمد وعلیٰ اٰلہ وصحیہ وسلم
مناع القطان
مدیر المعھد المعالی للقضاء بالریاض
سوالات
1۔ منکرینِ وحی کے اعتراض کہ قرآن اللہ کی طرف سے نہیں بلکہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی طرف سے اس کا اسلوب گھڑا ہے اس پر رو پیش کریں؟
2۔ قرآن کریم میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں جس کا دارومدار بنی علیہ السلام کی ذہانت وفراست پر ہو اس پر دلائل ذکر کریں ؟
3۔ ابنِ عباس رضی اللہ عنہ کے مختصر حالات ذکر کرتے ہوئے ان کی تفسیر کا اسلوب بیان کریں ۔
4۔ امام مجاہد بن جبر اور ابنِ جریر طبری کے بارے آپ کیا جانتے ہیں ؟
5۔ رازی اور زمخشری کے بارے صاحبِ کتاب نے کن خیالات کا اظہار کیا ہے؟
6۔ امام ابنِ کثیر اور امام شوکانی کی کتبِ تفاسیر کے بارے آپ کیا جانتے ہیں ؟
اس کتاب کے ترجمہ کی تکمیل اللہ کے فضل اور رحمت خاص سے بروز سوموار ۲۳ محرم ۱۴۳۸ ہجری بمطابق ۲۴ اکتوبر ۲۰۱۶ بعد نماز عشاء ۰۷:۱۰ پر ہوئی۔ اللہ تعالیٰ اس محنت کو اپنی بارگاہ عالیہ میں قبول فرمائے اور اس کتاب کو ہمارے لیے نافع بنائے۔ (آمین)
واخر دعونا ان الحمد للَّہ رب العالمین