کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 505
یہ ہیں ۔
۱۔ تفسیر قرآن الکشاف
۲۔ الفائق فی تفسیر الحدیث
۳۔ المنھاج فی الاصول
۴۔ المفصل فی النحو
۵۔ اساس البلاغہ
۶۔ رؤوس المسائل الفقہیہ
مذہب وعقیدہ:
زمخشری مذہب کے لحاظ سے حنفی اور عقیدہ میں معتزلی تھے۔ قرآنی آیات کی تاویل اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق اس انداز میں کرتے ہیں کہ خاص لوگ ہی اسے سمجھ سکتے ہیں ۔ معتزلہ کو اپنے دینی بھائی اور فرقیہ ناجیہ کے اکابر قرار دیتے ہیں ۔
تفسیر کشاف:
زمخشری کی کتاب الکشاف تفسیر بالرائے میں مشہور کتاب ہے۔ آلوسی، ابو سعود، نسفی اور دیگر مفسرین ان کی طرف نسبت کیے بغیر ان کی باتیں نقل کرتے ہیں ۔
ان کی تفسیر کے اعتزالی عقائد کا علامہ احمد نیر نے خوب تعاقب کیا ہے اور اس کا نام ’’الانتصاف‘‘ رکھا ہے۔ اس کتاب میں وہ زمخشری کے اعتزالی عقائد کا رد کرتے ہوئے دلائل پیش کرتے ہیں ، اسی طرح وہ ان کے لغوی مسائل کا بھی تعاقب کرتے ہیں ۔
تفسیر کشاف کو مصر کے مکتبہ تجاریہ نے مصطفی حسین احمدکی ترتیب کے ساتھ شائع کیا ہے اور اس کے ذیل میں چار کتابیں بھی شائع کی ہیں ۔
۱۔ الانتصاف
۲۔ الشاف فی تخریج احادیث الکشاف لابن حجر عسقلانی
۳۔ حاشیہ الشیخ محمد علیان المرزوقی علی تفسیر الکشاف، یہ بھی الانتصاف کی طرح ہے۔