کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 503
تصانیف:
فخر الدین رازی کی بہت سی تصانیف ہیں ، جن میں درج ذیل نمایاں ہیں :
۱۔ مفاتیح الغیب فی تفسیر القرآن
۲۔ تفسیر: اسرارالتنزیل وانوار التاویل
۳۔ احکام الاحکام
۴۔ المحصل فی اصول الفقہ
۵۔ البرھان فی قراء ۃ القرآن
۶۔ درۃ التنزیل وغرۃ التاویل فی الآیات المتشابھات
۷۔ شرح الاشارات والتنبیھات لابن سینا
۸۔ ابطال القیاس
۹۔ شرح القانون لابن سینا
۱۰۔ البیان والبرہان فی الرد علی اہل الزیغ والطغیان
۱۱۔ تعجیز الفلاسفہ
۱۲۔ رسالۃ الجوہر
۱۳۔ رسالۃ الحدوث
۱۴۔ کتاب الملل والنحل
۱۵۔ محصل افکار المتقدمین والمتأخرین من الحکماء والمتکلمین فی علم الکلام
۱۶۔ شرح المفصل للزمخشری
تفسیر رازی:
تفسیر میں بھی رازی پر علومِ عقلیہ نے اپنا اثر دکھایا ہے، اس لیے اس نے تفسیر میں بھی طب، منطق، فلسفہ اور حکمت کو شامل کر دیا ہے۔ اور قرآن کے معانی اور اس کی آیات کی روح سے نکل گیا ہے۔ کتاب کی نصوص کو ایسی باتوں پر محمول کیا ہے جس کے لیے ان کا نزول نہیں ہوا تھا۔