کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 474
مشہور کتب تفاسیر کا تعارف اسلامی لائبریریاں تفسیر بالماثور، تفسیر بالرائے اور موجودہ دور کی کتب تفاسیر سے بھری پڑی ہیں ، ان میں سے کچھ کتابیں بہت مشہور ہیں اور عام قارئین کے ہاتھوں میں دیکھی جا سکتی ہیں ۔ تفسیر بالماثور میں مشہور کتب تفسیر: ۱۔ سیدنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب تفسیر ۲۔ تفسیر ابنِ عیینہ ۳۔ تفسیر ابنِ ابی حاتم ۴۔ تفسیر ابو الشیخ ابنِ حیان ۵۔ تفسیر ابنِ عطیہ ۶۔ تفسیر ابواللیث سمر قندی۔ بحرالعلوم ۷۔ تفسیر ابواسحاق ’’الکشف والبیان عن تفسیر القرآن‘‘ ۸۔ تفسیر ابنِ جریر طبری ’’جامع البیان فی تفسیر القرآن‘‘ ۹۔ تفسیر ابنِ ابی شیبۃ ۱۰۔ تفسیر بغوی معالم التنزیل ۱۱۔ تفسیر ابوالفداء حافظ ابنِ کثیر ’’تفسیر القرآن العظیم‘‘ ۱۲۔ تفسیر ثعالبی ’’الجواہر الحسان فی تفسیر القرآن‘‘ ۱۳۔ امام شوکافی کی تفسیر ’’فتح القدیر‘‘ ۱۔ تفسیر سیدنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہ : تفسیر کا ایک بہت بڑا حصہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب ہے۔ جو مصر میں کئی مرتبہ ’’تنویر القیاس فی تفسیر ابن عباس‘‘ کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔ اسے ابوطاہر محمد بن یعقوب فیروزآبادی شافعی نے جمع کیا ہے جنہوں نے القاموس المحیط مرتب کی ہے۔ سیدنا ابنِ عباس رضی اللہ عنہ ’’ترجمان القرآن‘‘ کہلوانے کے حق دار ہیں ۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ ان کی تفسیر پر اعتماد کرتے اور ان کی عزت افزائی کرتے تھے۔ بعض جگہوں پر انہوں