کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 433
اسلام چوں کہ ساری انسانیت کے لیے دین ہے چناں چہ اس کی زبان (عربی) کو شان وعظمت تبھی ملے گی جب ہم اللہ تعالیٰ کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کریں گے، اس طرح ملتِ اسلامیہ کو وہی وقار اور عظمت ملے گی جس کا اللہ نے وعدہ کیا ہے۔ سوالات 1۔ ترجمہ کا مفہوم اور اس کی اقسام بیان کریں ۔ 2۔ لفظی ترجمہ کے بارے مؤلف نے کیا موقف اپنایا ہے؟ 3۔ نماز میں عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں قراء ت کرنے کے بارے احناف اور جمہور کا موقف بیان کرتے ہوئے راجح مسلک کی نشان دہی کریں ۔