کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 381
٭ ﴿السَّارِقُ وَ السَّارِقَۃُ فَاقْطَعُوْٓا اَیْدِیَہُمَا﴾ (المائدہ: ۳۸) قرآن کریم نے جنگ اور حالتِ امن میں مسلمانوں اور ان کے پڑوسیوں یا معاہدین کے درمیان بین الاقوامی تعلقات کا دستور بھی مقرر کیا ہے جو انسانی تہذیب کے دور میں ارفع ترین دستور ہے۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ قرآن کریم ایک ایسا کامل قانونی دستور ہے جو انسانی زندگی کو بہترین اور اعلیٰ نمونہ کے مطابق قائم کرتا ہے۔ اس لیے قرآن کریم کا تشریعی اعجاز اس کے علمی اور لغوی اعجاز کے ساتھ ساتھ ہمیشہ کے لیے رہے گا اور کوئی بھی شخص اس حقیقت کا انکار نہیں کر سکتا کہ قرآن نے اپنا ایک ایسا اثر چھوڑا جس نے تاریخ کا رخ موڑ دیا۔