کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 332
کو آیت: ﴿لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَہَا﴾ (البقرہ: ۲۸۶) نے منسوخ کر دیا۔ ۷۔ اللہ تعالیٰ کے فرمان: ﴿وَ اِذَا حَضَرَ الْقِسْمَۃَ اُولُوا الْقُرْبٰی وَ الْیَتٰمٰی وَ الْمَسٰکِیْنُ فَارْزُقُوْہُمْ مِّنْہُ﴾ (النساء: ۸) کا حکم آیتِ میراث سے منسوخ ہو گیا ہے۔ جب کہ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ یہ آیت غیر منسوخ ہے اور اس کا حکم ندب کے طور پر باقی ہے۔ یہی بات صحیح ہے۔ ۸۔ سورۃ النساء کی آیات: ﴿وَ الّٰتِیْ یَاْتِیْنَ الْفَاحِشَۃَ مِنْ نِّسَآئِکُمْ فَاسْتَشْہِدُوْا عَلَیْہِنَّ اَرْبَعَۃً مِّنْکُمْ فَاِنْ شَہِدُوْا فَاَمْسِکُوْہُنَّ فِی الْبُیُوْتِ حَتّٰی یَتَوَفّٰہُنَّ الْمَوْتُ اَوْیَجْعَلَ اللّٰہُ لَہُنَّ سَبِیْلًا. وَ الَّذٰنِ یَاْتِیٰنِہَا مِنْکُمْ فَاٰذُوْہُمَا فَاِنْ تَابَا وَاَصْلَحَا فَاَعْرِضُوْا عَنْہُمَا﴾ (النساء: ۱۵۔۱۶) کا حکم سورۃ النور کی آیت: ﴿الزَّانِیَۃُ وَالزَّانِی فَاجْلِدُوْا کُلَّ وَاحِدٍ مِّنْہُمَا مِأَۃَ جَلْدَۃٍ﴾ (النور: ۲) کے تحت کنوارے زانی کو سو کوڑے مارنے اور حدیث کے مطابق ایک سال کی جلاوطنی نیز شادی شدہ زانی اور زانیہ کو رجم کرنے کے ساتھ منسوخ ہوگیا۔ ۹۔ آیت: ﴿اِنْ یَّکُنْ مِّنْکُمْ عِشْرُوْنَ صٰبِرُوْنَ یَغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ﴾ (الانفال: ۶۵) کو آیت: ﴿اَلْئٰنَ خَفَّفَ اللّٰہُ عَنْکُمْ وَ عَلِمَ اَنَّ فِیْکُمْ ضَعْفًا فَاِنْ یَّکُنْ مِّنْکُمْ مِّائَۃٌ صَابِرَۃٌ یَّغْلِبُوْا مِائَتَیْنِ﴾ (الانفال: ۶۶) سے منسوخ کر دیا گیا۔ ۱۰۔ اسی طرح آیت: ﴿اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا﴾ (التوبہ: ۴۱) کا حکم آیت: ﴿لَیْسَ عَلَی الضُّعَفَآئِ وَ لَا عَلَی الْمَرْضٰی﴾ (التوبہ: ۹۱) اور ﴿وَ مَا کَانَ الْمُؤْمِنُوْنَ لِیَنْفِرُوْا کَآفَّۃً﴾ (التوبہ: ۱۲۲) سے منسوخ کر دیا گیا۔