کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 304
یہاں ذوی العقول کے لحاظ سے عموم ہے۔ اسی طرح فرمان الٰہی ﴿وَ مَا تَفْعَلُوْا مِنْ خَیْرٍ یَّعْلَمْہُ اللّٰہُ﴾ (البقرہ: ۱۹۷) یہاں عموم غیر عاقل کے لیے ہے۔ اور آیت ﴿وَ حَیْثُ مَا کُنْتُمْ فَوَلُّوْا وُجُوْہَکُمْ شَطْرَہٗ﴾ (البقرہ: ۱۵۰) میں عموم مکان کے لحاظ سے ہے، نیز آیت: ﴿اَیًّامَّا تَدْعُوْا فَلَہُ الْاَسْمَآئُ الْحُسْنٰی﴾ (الاسراء: ۱۱۰) میں اللہ تعالیٰ کے اسماء میں عموم ہے۔ عام کی اقسام: عام کی تین اقسام ہیں : ۱۔ اپنے عموم پر باقی رہنے والا۔ ۲۔ وہ عام جس سے خصوص مراد ہو۔ ۳۔ وہ عام جسے مخصوص کر دیا گیا ہو۔ ۱۔ اپنے عموم پر باقی رہنے والا: قاضی جلال البلقینی کہتے ہیں : اس کی مثال بہت نادر ہے کیوں کہ ہر عام میں تخصیص کا تصور پایا ہے۔ امام زرکشی ’’البرہان‘‘ میں کہتے ہیں : قرآن میں اس کی بہت مثالیں ہیں اور انہوں نے درج چند مثالیں ذکر کی ہیں : ﴿وَاللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمٌ.﴾ (النساء: ۱۷۶) ﴿وَ لَا یَظْلِمُ رَبُّکَ اَحَدًا.﴾ (الکہف: ۴۹) ﴿حُرِّمَتْ عَلَیْکُمْ اُمَّہٰتُکُمْ وَ بَنٰتُکُمْ وَ اَخَوٰتُکُمْ وَ عَمّٰتُکُمْ وَ خٰلٰتُکُمْ وَ بَنٰتُ الْاَخِ وَ بَنٰتُ الْاُخْتِ وَ اُمَّہٰتُکُمُ الّٰتِیْٓ اَرْضَعْنَکُمْ وَ اَخَوٰتُکُمْ مِّنَ الرَّضَاعَۃِ وَ اُمَّہٰتُ نِسَآئِکُمْ وَ رَبَآئِبُکُمُ الّٰتِیْ فِیْ حُجُوْرِکُمْ مِّنْ نِّسَآئِکُمُ الّٰتِیْ دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَاِنْ لَّمْ تَکُوْنُوْا دَخَلْتُمْ بِہِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَیْکُمْ وَ حَلَآئِلُ اَبْنَآئِکُمُ الَّذِیْنَ مِنْ اَصْلَابِکُمْ وَ اَنْ تَجْمَعُوْا بَیْنَ