کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 30
علوم القرآن:
علوم القرآن سے مراد وہ علم ہے جو قرآن کی مختلف ابحاث سے تعلق رکھتا ہو۔ مثلاً شانِ نزول کی پہچان، قرآن کی جمع وترتیب، مکی اور مدنی سورتوں کی پہچان، ناسخ ومنسوخ، محکم ومتشابہ کا علم اور ان کے علاوہ دیگر ابحاث جن کا تعلق قرآن سے ہے۔
اس علم کو اصول تفسیر کا نام بھی دیا جاتا ہے، کیوں کہ اس میں ایسی مباحث پائی جاتی ہیں جن کی پہچان کسی بھی مفسر کے لیے ضروری ہے، تاکہ تفسیر قرآن کے دوران وہ ان چیزوں کا خیال رکھے۔