کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 29
اعجاز القرآن مصطفیٰ صادق رافعی
التصویر الفنی فی القرآن سید قطب
مشاہد القیامۃ فی القرآن سید قطب شہید
ترجمۃ القرآن الشیخ محمد مصطفی المراغی
بحث فی ترجمۃ القرآن محب الدین الخطیب
مسألۃ ترجمۃ القرآن مصطفی صبری
النباء العظیم ڈاکٹر محمد عبداللہ دراز
مقدمہ تفسیر ’’محاسن القرآن‘‘ محمد جمال الدین قاسمی
التبیان فی علوم القرآن الشیخ طاہر الجزائزی
منھج الفرقان فی علوم القرآن محمد علی سلامہ
اس آخر الذکر کتاب میں انہوں نے ان مباحث کا اہتمام کیا ہے جو کلیۃ اصول الدین مصر میں دعوت وارشاد میں دورہِ تخصص کرنے والے طلبا کے نصاب میں شامل ہیں ۔
مناھل العرفان فی علوم القرآن محمد عبدالعظیم زرقافی
مذکرہ علوم القرآن میں الشیخ احمد احمد علی نے ان علوم کا ذکر کیا ہے جو انہوں نے کالج میں دعوت وارشاد کے شعبہ میں پڑھنے والے اپنے شاگردوں کو بتائے تھے۔
مباحث فی علوم القرآن صبحی صالح
ابحاث علی مائدۃ القرآن احمد محمد جمال
یہ تمام مباحث علوم القرآن کے نام سے معروف ہوئیں ، یہاں تک کہ اس علم کا نام ہی علوم القرآن مشہور ہوگیا۔اب ہم علوم القرآن کی بحث کی طرف آتے ہیں :
علوم:
علم کی جمع ہے، اور علم فہم وادراک کو کہتے ہیں ، پھر ایسے مختلف مسائل کو علم کہا جانے لگا جنہیں علمی انداز سے ضبط کیا گیا تھا۔