کتاب: مباحث فی علوم القرآن - صفحہ 178
عمل کو وحشت ناک اور تدریسی ماحول کو نفرت انگیز بنا دیتا ہے۔
اسی طرح وہ درسی کتابیں جن میں موضوعات کو منظم طور پر بیان کیا گیا ہو اور نہ ہی ان میں معلومات کو تدریجی عمل سے گزارا گیا ہو مثلاً آسان کے بعد مشکل کا ذکر نہ کیا گیا، اس کی جزئیات مرتب ہوں اور نہ ہی معنوی مقاصد کو پورا کرنے کے لیے واضح اسلوب اختیار کیا گیا ہو تو طلبہ ایسی کتابوں سے جی چراتے ہیں اور ان سے کما حقہ استفادہ نہیں کر پاتے۔
قرآن کریم کو قسط وار کرنے میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے تعلیمی ڈھانچے کی تشکیل کے لیے ایک بہترین رہنمائی ہے۔ یہ وہ اسوہ ہے جسے تعلیمی منہج اور تدریسی کتب کی تالیف کے لیے اپنایا جائے۔
سوالات:
۱۔ نزولِ قرآن کے بارے کتنے مذاہب ہیں نیز یہ بتائیں کہ ان میں راجح مذہب کون سا ہے۔
۲۔ قرآن کریم کے قسط وار نزول کی کتنی حکمتیں صاحب کتاب نے بیان کی ہیں ؟ اجمالاً ذکر کریں ۔
۳۔ تعلیم وتربیت کے میدان میں قرآن کریم کے قسط وار نزول کے فوائد بیان کریں ؟
۴۔ کامیاب استاد کے اوصاف بیان کریں ۔